بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Balochistan’s development priority of federal govt: PM Imran

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی زیر قیادت وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کیلئے امن ، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کی ترجیح دے رہی ہے۔

قومی ترقیاتی کونسل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صوبے میں کئی دہائیوں کی نظراندازی کو ختم کرنے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ شروع کرکے بلوچستان کو اپنی احساس محرومی سے نکالنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ،حماداظہر ، علی حیدر زیدی ، عمر ایوب خان ، مشیران ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، اور عبدالرزاق داؤد ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر سینئر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بلوچستان میں لوگوں کو درپیش مشکلات سے پوری طرح واقف ہیں ، ماضی میں بلوچستان کے لئے مختص مالی وسائل کو کبھی بھی صوبے کی ترقی کی طرف موڑ انہیں گیا۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے کاروباری اداروں کو تنخواہوں کیلئے فنانسنگ کی سہولت فراہم کردی

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال کے نتیجے میں اس صوبے میں پسماندگی بڑھی جس نے عوام میں احساس محرومی پیدا کیا۔ اجلاس میں قومی ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق متعدد منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Related Posts