اسٹیٹ بینک نے کاروباری اداروں کو تنخواہوں کیلئے فنانسنگ کی سہولت فراہم کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Remittances to Digital Service Provider Companies against Acquisition of Services by Local Companies

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :اسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو عیدالاضحی سے قبل تنخواہیں دینے کے لیے فنانسنگ کے حصول کی سہولت فراہم کردی ،بینک دولت پاکستان نے اپنی روزگار اسکیم کے تحت عید الاضحی سے قبل جولائی کے مہینے کی تنخواہیں تقسیم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

قبل ازیں بینکوں کے لیے ضروری تھا کہ کاروباری اداروں کے تنخواہوں کے نظام الاوقات کے مطابق تنخواہیں تقسیم کریں جو عام طور پر مہینے کا آخر ہوتا ہے۔

اب کاروباری ادارے جولائی کے مہینے کی اجرتیں اور تنخواہیں ادا کرنے کے لیے فنانسنگ حاصل کرسکتے ہیں یا اجرتیں ادا کرنے کے بعد اس کے مساوی رقم واپس لے سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ اسٹیٹ بینک نے کاروباری اداروں کے لیے یہ گنجائش بھی فراہم کی ہے کہ وہ ایک سے زیادہ بینکوں سے فنانسنگ حاصل کرسکتے ہیں۔

کاروباری ادارے کریڈٹ کی حدود یا دیگر وجوہ سے کسی ایک بینک سے فنانسنگ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کررہے تھے۔ تاہم کاروباری ادارے کسی ایک مخصوص مہینے کے لیے ایک سے زیادہ بینکوں سے فنانسنگ حاصل نہیں کرسکتے۔

روزگار اسکیم جس کے تحت کاروباری اداروں کو رعایتی فنانسنگ فراہم کی جاتی ہے اپریل 2020ء میں ملازمین کو برطرفی سے بچانے اور بیروزگاری کی روک تھام کے لیے متعارف کرائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی تجا رت اور معیشت پر بریگزٹ کے اثرا ت کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی کاسیمینار

ابتدا میں یہ تین ماہ اپریل تا جون 2020ء کے لیے تھی لیکن بعد میں اسے بڑھا کر آخر ستمبر 2020ء تک توسیع دے دی گئی۔

اسکیم کے تحت 17 جولائی 2020ء تک بینکوں نے 2141 کاروباری اداروں کے 1.25 ملین ملازمین کی اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے 128.6 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔

Related Posts