بابر اعظم کو ایک بار پھر کرکٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جیو سپر)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان سامنے آگیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو کپتان کے انتخابات کے اختیارات دے دئیے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم کا نام ایک بار پھر کپتانی کے حوالے سے زیرِ گردش ہے۔ پی سی بی کے بعض حلقوں میں بابر اعظم کو کپتان بنانے کی باتیں ہورہی ہیں جبکہ پی سی بی کی جانب سے سابق کپتان سے رابطوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بابر اعظم کی قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل بورڈ حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ تاحال بابر اعظم کپتان بننے یا نہ بننے کے متعلق فیصلہ نہیں کرسکے تاہم اگر کپتانی کی پیشکش کی گئی تو مختلف پہلوؤں پر بات چیت کا امکان ہے۔

نومبر 2023ء میں سابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ ذکاء اشرف نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا، شاہین آفریدی کو ٹی 20 جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دے دی گئی۔ بعد ازاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران کپتانی کا اختیار سلیکشن کمیٹی کو دینے کی بات کی۔

بابر اعظم گزشتہ شب عمرے کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے کپتان بنائے جانے یا نہ بنائے جانے کے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ یا اعلان سامنے نہیں آیا۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کپتانی کے حوالےسے بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان کے نام پر غور کے دعوے بھی سامنے آئے ہیں۔

Related Posts