بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنادیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: دی انڈپینڈینٹ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان بابر اعظم کو ایک بار پھر 2 اہم کرکٹ فارمیٹس میں قومی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ایک بارپھر وائٹ بال کرکٹ فارمیٹس  میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ون ڈے اورٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر بابر اعظم کو کپتان  مقرر کردیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ سمیت 71 ٹی 20 میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں بابر اعظم قومی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے تھے، تاہم ایک بار پھربابر اعظم کو کپتانی دے دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم 52 ٹیسٹ میچز، 117 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 109 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ بطور کرکٹر بابراعظم کی بیٹنگ کو ہمیشہ سے پسند کیا جاتا ہے جو بطور کپتان قومی ٹیم متعدد ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔

Related Posts