رمیز راجہ قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر مجھے سپورٹ کر رہے ہیں۔بابر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمیز راجہ قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر مجھے سپورٹ کر رہے ہیں۔بابر اعظم
رمیز راجہ قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر مجھے سپورٹ کر رہے ہیں۔بابر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے جواں سال کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کے کپتان کے طور پر رمیز راجہ مجھے سپورٹ کر رہے ہیں، وہ میری مکمل حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچؤل پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ ایک کپتان کی حیثیت سے رمیز راجہ مجھ پر اعتماد نہیں کرتے۔ جب میں اور شاداب کپتان بنے تو سوچ مثبت رکھنے پر بات ہوئی تھی۔

کوچز کے استعفوں کے متعلق کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ بورڈ، سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور سابق بالنگ کوچ وقار یونس نے اپنی اپنی حیثیت میں فیصلہ کیا، کوچز کے استعفوں سے مجھ پر عائد ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ورلڈ کپ میں غیر ملکی کوچز یقیناً ہمیں مدد فراہم کریں گے۔ 

نئے کوچز کے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ کوچز کے ساتھ جلد از جلد سیٹ ہونے کی کوشش کریں گے۔ ورلڈ کپ کیلئے بنائی گئی ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کی حمایت کریں گے۔ چیئرمین اور سیلیکٹر کی بات ہوچکی، اب ہم بس ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ کل وکٹ دیکھ کر ہی ٹیم کمبی نیشن کا فیصلہ ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بد قسمتی سے نواز کورونا میں مبتلا ہو گئے، اسکواڈ میں 3 اسپنرز شامل کرنے پڑے۔ راولپنڈی کی وکٹ رات کے وقت مختلف ہوتی ہے۔ کل کے میچ میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے اسپنرز کو کھیلنے کا زیادہ موقع دینے کی کوشش ہوگی۔

بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ کو آسان نہیں لیں گے۔ اگر مین کھلاڑی آتے تو کھیل کا زیادہ لطف آتا۔ ہمارا فوکس سیریز پر ہے۔ پاکستان یہ سیریز جیتے گا۔ ڈی آر ایس نہ ہونے کا نقصان تو ہے لیکن ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔ تین ون ڈیز میں روٹیشن پالیسی اپنانے کی کوشش کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

Related Posts