آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار
آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں بابراعظم کی پہلی جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں دوسری اور ٹیسٹ میں ساتھویں پوزیشن برقرار ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان جوئے روٹ پہلے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دوسرے اور اسٹیون اسمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ مارنس لبوشنکے، روہت شرما، ویرات کوہلی، بابراعظم، ڈیوڈ وارنر، ڈی کاک اور ہنری نکولس تیسری سے دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بولرز میں پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی آٹھویں پوزیشن پر قابض ہیں۔ دیگر نمبروں پر روی چندر ایشون، ٹم ساوتھی، جوش ہیزلے ووڈ، نیل ویگنار، کگیسو رباڈا، جیمز اینڈرسن، جسپرت بمرا اور جیسن ہولڈر موجود ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حکمرانی تاحال برقرار ہے اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ روہت شرما، روس ٹیلر، ایرون فنچ، جونی بریسٹو، ڈیوڈ وارنر، شائے ہوپ، کین ولیمسن اور ڈی کاک تیسری سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع ہوگا، فاتح ٹیم کو 10لاکھ انعام دیا جائے گا

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ڈیوڈ ملان کی حکمرانی برقرار ہے جب کہ قومی کپتان بابراعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں ایرون فنچ، ڈیون کونوے، ویرات کوہلی، لوکیش راہل، محمد رضوان، ایون لیوس، راسی وین ڈار ڈاسن اور مارٹن گپٹل ٹاپ ٹین میں موجود ہیں۔

Related Posts