آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازعہ علاقے میں تصادم، 1 ہیلی کاپٹر تباہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازعہ علاقے میں تصادم، 1 ہیلی کاپٹر تباہ
آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازعہ علاقے میں تصادم، 1 ہیلی کاپٹر تباہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلامی دُنیا کے سیکولر ترین ملک آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازعہ علاقے میں تصادم ہوا ہے جس کے دوران 1 ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان ناگورنو کار باخ نامی علاقہ متنازعہ ہے جس پر پہلے بھی متعدد جھڑپیں اور محدود پیمانے کی جنگیں ہوئیں تاہم موجودہ تصادم کے دوران آرمینیا نے آذر بائیجان کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔

آرمینیا کا کہنا ہے کہ آذر بائیجان نے ہم پر اپنی فضائیہ اور توپوں کی مدد سے حملہ کیا، بعد ازاں مارشل لاء کا اعلان کیا گیا اور فوجی کارروائی شروع ہو گئی۔

دوسری جانب آذر بائیجان کا کہنا ہے کہ  آرمینیا کی طرف سے شیلنگ کی گئی جس کا ہمیں جواب دینا پڑا، دونوں طرف سے شہریوں کی اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔

قبل ازیں آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ایک بس دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے تھے۔ یہ واقعہ 26 اپریل 2016ء کو پیش آیا۔

آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان ناگورنو کارباخ کے علاقے پر تنازعے میں دونوں ممالک کی فوجیں 2016ء کے دوران بھی آمنے سامنے آئیں جس میں 100 کے قریب لوگ جان کی بازی ہار گئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شام میں عوام کی حالتِ زار، یومِ آزادی سے لے کر کورونا تک

Related Posts