آزاد کشمیر الیکشن، ن لیگ کا نتائج ماننے سے انکار، تحریک چلانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر الیکشن، ن لیگ کا نتائج ماننے سے انکار، تحریک چلانے کا فیصلہ
آزاد کشمیر الیکشن، ن لیگ کا نتائج ماننے سے انکار، تحریک چلانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آزاد کشمیر الیکشن میں پری پول رگنگ کا الزام عائد کردیا گیا، ن لیگ کے رہنماؤں نے نتائج ماننے سے انکار کردیا۔

لیگی رہنماؤں کا مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیسہ بانٹ کر ووٹ چوری کیا گیا۔ ”ڈمی وزیر اعظم“ لا کر ریاست کو صوبہ بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ غیر نمائندہ حکومت کشمیر کاز کو کس طرح آگے بڑھائے گی؟انتخابی عمل ریاستی قبضے میں ہونا بدقسمتی ہے۔ 25 جولائی کو جمہوریت ہاری، وہی کچھ ہوا جو 2018ء میں ہوا تھا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزاد کشمیرکے سیاسی ماحول اور روایات پر حملہ کیا گیا۔ پیسے کے بل بوتے پر لوگوں کو اقتدار میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ہم اس الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے اسے کشمیر کے حقوق پر ڈاکہ سمجھتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ الیکشن کو شفاف نہیں بنا سکے۔ یہ آزاد کشمیر اور پاکستانی عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ الیکشن میں جمہوری اقدار کو تباہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بنانا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہے۔ وہی بات ہوئی جس کا ہمیں خدشہ تھا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جس ثالثی کا کہا تھا، وہ بات نظر آئی ہے۔آزاد کشمیر میں کھلا حملہ کیا گیا ہے۔

ن لیگ کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں بڑے بڑے جلسے کیے۔ ہمارے امیداروں نے بہت ثابت قدمی دکھائی لیکن 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں جمہوریت کو ہرایا گیا۔ غیر نمائندہ حکومت کس طرح کشمیر کاز کو آگے بڑھائے گی؟

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے اثاثوں سے متعلق کیس میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان نے آزاد کشمیر کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ وزرا نے الیکشن میں اربوں روپے کے پیکجز کا اعلان کیا۔ یہ عمران خان نہیں بلکہ پیسے کا ووٹ ہے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے پورے آزاد کشمیر اور بیرون ملک تحریک چلانے کا اعلان کیا۔

Related Posts