ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ٹاس کے موقع پر قسمت نے بابراعظم کا ساتھ نہیں دیا، آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ڈاکٹرز نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست ہے البتہ آسٹریلیا آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے خلاف تمام 4 ناک آؤٹ میچز جیتا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں بابراعظم، رضوان، حفیظ، شعیب، آصف پاکستان کی بیٹنگ پاور ہیں تو بولنگ کی جان ہیں شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف لیکن دبئی میں اہم کردار ہوگا اسپینرز کا اور یہ شعبہ ہے عماد وسیم، محمد حفیظ اور شاداب خان کے کاندھوں پر اہم ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: اپنے کیریئر میں بابر اعظم جیسا نہیں دیکھا جو مستقل اچھا کھیل رہا ہو، شاہد آفریدی

دوسری جانب آسٹریلیا کی جانب سے بھی ایڈم زمپا ہیں، میکس ویل اچھی اسپن کرتے ہیں، پھر اس کی بیٹنگ پاور فنچ، وارنر، اسمتھ، سب ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں جبکہ آسٹریلیا کا پیس اٹیک بھی بہت اچھا ہے۔

Related Posts