اپنے کیریئر میں بابر اعظم جیسا نہیں دیکھا جو مستقل اچھا کھیل رہا ہو، شاہد آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنے کیریئر میں بابر اعظم جیسا نہیں دیکھا جو مستقل اچھا کھیل رہا ہو، شاہد آفریدی
اپنے کیریئر میں بابر اعظم جیسا نہیں دیکھا جو مستقل اچھا کھیل رہا ہو، شاہد آفریدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک کے معروف کرکٹر آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں بابر اعظم کے ساتھ آج محمد رضوان کی پارٹنر شپ بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لئے تو آج ہی فائنل ہے، اپنے کیریئر میں بابر اعظم جیسا نہیں دیکھا جو مستقل اچھا کھیل رہا ہو، دونوں ٹیمیں تگڑی ہیں، آج کا میچ دل بڑا کرکے کھیلنا ہوگا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فخر زمان کو عزت دے، انہوں نے کہا کہ آج کے میچ اسپنر میں شاداب پر پریشر ہوگا، اسپیل اہم ہوگا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آگے کے بال پر آسٹریلین بلے باز زیادہ اچھا نہیں کھیلتے، شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے بیٹنگ کافی مضبوط ہے، آصف علی کے بعد اگر آپ دیکھیں، حسن علی، شاداب خان ہیں، وہ بھی اچھا کھیلتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کیلئے پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ، شنیرا اکرم کس کا ساتھ دیں گی؟

شاہد آفریدی نے کہا کہ حسن علی نے اکثر اننگز میں آخری کے اوورز میں چھکے مارے ہیں، اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ بیٹنگ میں ہم زیادہ مضبوط ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ انشاء اللہ اُمید ہے کہ آج کا میچ پاکستان جیتے گا۔

Related Posts