رحیم یار خان میں اے ٹی ایم توڑنے والا شخص پولیس حراست کے دوران جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رحیم یار خان میں اے ٹی ایم توڑنے والا شخص پولیس حراست کے دوران جاں بحق
رحیم یار خان میں اے ٹی ایم توڑنے والا شخص پولیس حراست کے دوران جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رحیم یار خان: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مبینہ طور پر اے ٹی ایم مشین توڑنے والا شخص پولیس حراست کے دوران جاں بحق ہو گیا جس پر پولیس کے طریقہ تفتیش کے متعلق سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

ملزم صلاح الدین دو روز قبل  حراست کے وقت بالکل ٹھیک تھا جس کی تفتیش کے دوران اچانک حوالات میں طبیعت خراب ہوئی اور وہ گزشتہ روز  چل بسا۔ڈی پی او رحیم یار خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور تفتیشی ٹیم ترتیب دے دی ہے۔

یہ بھی  پڑھیں: تین مسلح افراد نے کھیتوں میں کام کرتی ہوئی 16 سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا

 پولیس کے مطابق صلاح الدین کی طبیعت خراب ہونے پر اسے شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے تصدیق کردی کہ ملزم جاں بحق ہوچکا ہے۔

ملزم کو رحیم یار خان کی شاہی روڈ پر اے ٹی ایم توڑنے کے الزام پر سی سی ٹی وی کیمرے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو مدد سے پکڑا۔ ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری ٹیم ملزم صلاح الدین کے پوسٹ مارٹم اور دیگرشواہد پر تفتیش کرے گی تاکہ وفات کی وجہ کا تعین کیا جاسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ملزم کی وفات طبعی دکھائی دیتی ہے، تاہم اگر حوالات میں تشدد یا کسی دیگر ذرائع سے ملزم کو قتل کرنا ثابت ہوا، تو مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ 

اس سے قبل راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ذاتی دشمنی پر مشتعل ہو کر پولیس اہلکار نے کھلے عام فائرنگ شروع کردی جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی کے ہسپتال میں ذاتی دشمنی پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا

Related Posts