حکومت توگئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں، آصف علی زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت توگئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں، زر داری
حکومت توگئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں، زر داری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت توگئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔

قومی اسمبلی کے باہر صحافی نے سابق صدر آصف زرداری سے سوال کیا کہ آپ نے پیش گوئی کی تھی کہ حکومت مارچ میں چلی جائیگی جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے،جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔

سابق صدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ الیکشن میں بھی ان کا ہاتھ ہے، اس پر مسکراتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ان کا ہاتھ کب نہیں رہا۔

آصف علی زرداری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو وہ قوتیں غیر جانبدار نظر آ رہی ہیں؟ جواب میں سابق صدر نے صحافی سے ہی سوال کیا کہ کہا کیا آپکو نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: شہریار آفریدی نے ووٹ کیوں ضائع کیا؟،تفصیلات منظر عام پرآگئیں، عمران خان سخت ناراض

Related Posts