امریکا میں بھی خاندانی سیاست، ٹرمپ کے بعد اب بائیڈن کی بیٹی وائٹ ہاؤس پر راج کریگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا میں بھی خاندانی سیاست اور کچن کیبنٹ کا رجحان بڑھ گیا، موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کی طرح نو منتخب صدر جو بائیڈن کی بیٹی ایشلے بائیڈن میں حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار ہوگئیں۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں ایوانکا کی طرح نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی ایشلے بائیڈن کو مستقبل میں بائیڈن انتظامیہ میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی ۔

ایشلے بائیڈن ایک سماجی کارکن ہیں ،یونیورسٹی آف پینسلوانیا سے سوشل پالیسی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے لیکن ماضی میں وہ چند اسکینڈلز کا شکار بھی ر ہی ہیں۔

2009 میں جب جو بائیڈن نائب صدر تھے تو ایشلے کی نشہ آور مواد لیتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔اب وہ واشنگٹن کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جو بائیڈن کی فتح پر پاکستانی شوبز ستارے خوش

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کا بھی ٹرمپ انتظامیہ میں ایک اہم کردار اور والد پر اثر تھا، جو اُن کے فیصلوں پر اثرانداز ہوتا تھا، وہ ٹرمپ کا دایاں بازو ثابت ہوئیں۔

Related Posts