امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جو بائیڈن کی فتح پر پاکستانی شوبز ستارے خوش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جو بائیڈن کی فتح پر پاکستانی شوبز ستارے خوش
امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جو بائیڈن کی فتح پر پاکستانی شوبز ستارے خوش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: دنیا بھر کی توجہ کا مرکز امریکی انتخابات کے نتائج،  جوبائیڈن کے صدر اور کمالا ہیرس کے نائب صدر بننے پر پاکستانی شو بز ستارے بھی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے نومنتخب امریکی خاتون نائب صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ وائس پریزیڈنٹ، آپ امریکی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو یہ کامیابی حاصل کر پائیں۔ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب خواتین کوئی اہم کامیابی حاصل کریں۔ 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ امریکی انتخابات مجھے ٹیسٹ میچ لگ رہے تھے جن کا اختتام 5 روز کے بعد ہوتا ہے اور جو قبل ازیں ڈراء ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ میں نومنتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ میرے امریکی دوست جو سانس روک کر اس دن کا انتظار کر رہے تھے، انہیں بھی مبارکباد جبکہ مجھے امید ہے کہ جو بائیڈن کی فتح ہمارے لیے بھی اچھی خبر ثابت ہوگی۔ 

گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے کہا کہ امریکا کے 46ویں صدر جو بائیڈن کو مبارکباد دیتا ہوں اور اپنے دوستوں کو بھی، میں نے آپ کو بتایا تھا کہ جو بائیڈن ہی کامیاب ہوں گے۔ 

جو بائیڈن کی فتح کا جشن مناتے ہوئے پاکستانی گلوکارہ قراۃ العین بلوچ نے بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ میری ہی تصویر پارٹی کے بعد کی ہے۔ 

https://twitter.com/Quratulainb/status/1325327757174304773

زیادہ تر ستارے خوش و خرم نظر آئے، تاہم اداکارہ اُشنا شاہ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار برنی سینڈرز کو کامیاب ہونا چاہئے تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: تصویری تجزیہ: امریکا میں  ٹرمپ کی شکست اور جوبائیڈن کی کامیابی

Related Posts