اے ایس ایف نے ایک اور خاتون خودکش بمبار کے متعلق الرٹ جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے ایس ایف نے ایک اور خاتون خودکش بمبار کے متعلق الرٹ جاری کردیا
اے ایس ایف نے ایک اور خاتون خودکش بمبار کے متعلق الرٹ جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ایک اور خاتون کے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے جو ممکنہ طور پر خودکش بمبار ہوسکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون جامعہ کراچی بم دھماکے میں ملوث شاری بلوچ سے متاثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے تمام ائیرپورٹ پر ممکنہ خاتون خودکش بمبار کے متعلق الرٹ جاری کیا جبکہ ممکنہ خاتون دہشت گرد کی 2 تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہر کاخطرہ، حساس اداروں کا الرٹ جاری

اے ایس ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) کی جانب سے متعلقہ افسران کو تحریر کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ زالیا دختر محمد حیات زوجہ شعیب نامی خاتون ممکنہ خودکش بمبار ہوسکتی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والی ضلع کیچ کی رہائشی 22 سالہ خاتون جامعہ کراچی دھماکے اور ملوث خاتون خودکش بمبار شاری بلوچ سے متاثر ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ساؤتھ زون میں اہم تنصیبات کو نئی طرز پر نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

کراچی میں حالیہ ہونے والے بم دھماکوں کی تفتیش کے دوران تحقیقاتی اداروں کو3 روز قبل ایسے شواہد ملے کہ جس میں شہر میں دہشت گردی کی ایک اور نئی لہر کا خطرہ تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ شہر میں بم دھماکوں کے علاوہ نئی طرز پر اہم تنصیبات پر حملہ کیا جاسکتا ہے جوکہ ماضی سے بالکل مختلف ہوگا۔حساس اداروں کے مطابق خصوصی طور پر شہر کا ساؤتھ زون دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔

Related Posts