آرمی چیف کی کویت کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

army chief koit
army chief koit

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کویت گئے ہیں جہاں ان کی کویت کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچے جہاں آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پران کا ر کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لفٹیننٹ جنرل محمد خالد کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، آرمی چیف کی کویتی نائب وزیراعظم، وزیر دفاع شیخ احمد منصور الاحمد الجابر الصباح، کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخدر اور انڈر سیکرٹری نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف انجینئر ہاشم عبدالرزاق سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت علاقائی امن اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، کویتی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بے حد سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ سمیت تربیت، دفاعی پیداوار اور افرادی قوت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے پایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک دفاعی مصنوعات کی برآمد، تربیت، تربیت یافتہ افرادی قوت ، انسانی وسائل کی فراہمی اور دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں تعاون کریں گے۔

Related Posts