نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں کا سرکاری فوج پر حملہ، 33 اہلکار مارے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں کا سرکاری فوج پر حملہ، 33 اہلکار مارے گئے
نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں کا سرکاری فوج پر حملہ، 33 اہلکار مارے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوجہ: نائیجیریا میں داعش سے منسلک بوکو حرام گروہ کے مسلح دہشتگردوں نے فوجی اڈے پر حملہ کرکے 33 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق شمال مشرقی نائیجیریا میں ایک فوجی اڈے پر مسلح جنگجوؤں نے حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد زمینی فوج کی مدد کے لئے فضائیہ کو طلب کیا گیا۔

فوجی لباس زیب تن کیئے حملہ آور 16 بندوق والے عسکری ٹرکوں اور 6 بارودی سرنگوں سے بچنے والی فوجی گاڑیوں کے ذریعے سرکاری فوجی اڈے پر پہنچے تھے۔  نائیجیریا کی فضائیہ نے بمباری کرکے حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا تاہم اس دوران 33 فوجی اہلکار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی ذمے داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق داعش کی مقامی تنظیم سے ہے۔ حملہ آوروں نے فوجی اڈے سے پہلے راستے میں آنے والے ایک پولیس ہیڈکوارٹر کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ابھی ایک ماہ قبل ہی شمال مشرقی نائیجیریا میں شدت پسندوں کے 4 مختلف حملوں میں 30 کے قریب فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ کارروائیاں زیادہ تر بوکو حرام سے علیحدگی اختیار کرکے داعش میں شامل ہونے والے گروپ نے کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

Related Posts