شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل
شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پنجاب میں شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ کو  تبدیل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کی جگہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ابوبکر خدا بخش کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رضوان بطور ممبر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف کے کی جانے والی تحقیقات ٹیم نے اب تک اپنا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ تاہم ترجمان ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی تبدیلی سے متعلق بات کرنے سے گریزاں ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کو تبادلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، تاہم ابھی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ ڈاکٹر رضوان نے شوگر مافیا کے خلاف آپریشن کرنے کے ساتھ ساتھ جہانگیر ترین سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف خود انکوائری کی تھی۔

اس کے علاوہ بھی چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ بازی میں ملوث دیگر بااثر سٹہ بازوں اور شوگر ملز مالکان کے خلاف تمام مقدمات درج کرنے سے لیکر تفتیش کرنے اور اسٹیٹ بینک سمیت ایف بی آر اور دیگر اداروں سے ملنے والے شواہد کی جانچ پڑتال اپنی نگرانی میں کرتے رہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کو جے آئی ٹی کے سربراہی سے ہٹانے کا معاملے اس وقت سامنے آیا ہے جب وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جائے گا، چوہدری محمد سرور

Related Posts