روہڑی میں مسلح افراد نے گاؤں کے گھروں کو آگ لگا دی، 4سالہ بچی جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکھر میں مسلح افراد نے گاؤں کے گھروں کو آگ لگا دی، بچی جاں بحق
سکھر میں مسلح افراد نے گاؤں کے گھروں کو آگ لگا دی، بچی جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر: سندھ کے شہر روہڑی میں مسلح افراد نے گاؤں کے گھروں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ املاک کے ساتھ ساتھ مویشی بھی جل گئے۔ 4 سالہ بچی بھی جھلس کر جاں بحق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح ملزمان نے گزشتہ روز پسند کی شادی کرنے پر گھروں کو آگ لگائی جس سے 4 سالہ بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی اور لاکھوں روپے کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔آگ لگنے کے باعث 10 کے قریب گھر بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ 

آتشزدگی کا یہ واقعہ روہڑی کے علاقے میووکلادی میں چوہان برادری کی لڑکی کے پہنوار برادری کے لڑکے سے پسند کی شادی کرنے پر پیش آیا۔ تنازعے میں چوہان برادری کے مسلح افراد نے پہنوار برادری کے گھروں کو مبینہ طور پر آگ لگائی۔

آتشزدگی کے باعث گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ اناج سمیت دیگر گھریلو سامان فرنیچر وغیرہ بھی جل کر راکھ ہوگیا۔ متاثرہ پنہوار برادری کا کہنا ہے کہ ہم نے آتشزدگی کی اطلاع کی تاہم فائر برگیڈ والے جائے وقوعہ پر نہیں پہنچے۔

آگ لگانے کے معاملے پر علاقے میں سخت کشیدگی کا ماحول ہے۔ مبینہ طور پر فائر بریگیڈ والوں کے بر وقت نہ پہنچنے پر آتشزدگی کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری واقعے کی اطلاع ملنےکے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ 

Related Posts