ارجن بجلانی اور نیا شرما کا میوزک البم ’ تم بے وفا ہو‘ 20 مئی کو ریلیز ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارجن بجلانی اور نیا شرما کا میوزک البم ’ تم بے وفا ہو‘ 20 مئی کو ریلیز ہوگا
ارجن بجلانی اور نیا شرما کا میوزک البم ’ تم بے وفا ہو‘ 20 مئی کو ریلیز ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: انڈین فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ارجن بجلانی اور اداکارہ نیا شرما کا نیا میوزک ویڈیو البم ’تم بے وفا ہو‘ 20 مئی کو ریلیز ہوگا۔

ٹی وی کے ہٹ سیریل ناگن، عشق میں مر جاواں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارجن بجلانی اور نیا شرما میوزک ویڈیو البم ’تم بے وفا ہو‘ لے کر آئے ہیں۔

حال ہی میں اس کا پہلا لُک ریلیز کیا گیا تھا جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا تھا۔ یہ نغمہ پائل دیو اور اسٹابین بین نے گایا ہے۔

راج جیسوال کے تخلیق کردہ البم کے موسیقار پائل دیو ہیں، جب کہ نغمہ نگار کنال ورما ویڈیو ڈائریکٹر نوجیت بوٹر ہیں۔ یہ ویڈیو البم 20 مئی کو ڈی آر جے ریکارڈز کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔

البم کے پروڈیوسر راج جیسوال نے بتایا کہ یہ نغمہ لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔

ٹی وی کے ہٹ سیریل ناگن، عشق میں مر جاواں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارجن بجلانی اور نیا شرما میوزک ویڈیو البم ’ تم بے وفا ہو‘ لے کر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر شہلا رضا نے ہیلپ لائن 1094 سروس کا آغا کردیا

Related Posts