صوبائی وزیر شہلا رضا نے ہیلپ لائن 1094 سروس کا آغا کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی وزیر شہلا رضا نے ہیلپ لائن 1094 کی سروس 24 گھنٹے کا آغا کردیا
صوبائی وزیر شہلا رضا نے ہیلپ لائن 1094 کی سروس 24 گھنٹے کا آغا کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ محکمہ کی ہیلپ لائن 1094 کی چوبیس گھنٹے سروس کے آغاز سے خواتین کا مسائل کا بروقت تدارک یقینی بنایا جائے گا۔ خواتین جنسی ہراسگی اور گھریلو تشدد و دیگر واقعات سے متعلق کسی بھی لمحے اپنے موبائل فون یا ٹیلیفون کے ذریعے 1094 پر رابطہ کرسکتی ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقئ نسواں سندھ کی ہیلپ لائن نمبر 1094 کی سروس چوبیس گھنٹے شروع کیے جانے اور متعلقہ افسران کے حوالے کرتے ہوئے کیا.

شہلا رضا نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے بڑھتے واقعات سے فوری نمٹنے کا واحد حل خواتین کے لیے ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے کہ جہاں وہ کسی بھی لمحہ اپنے مسائل کے تدارک کے لیے رابطہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس متاثرہ خواتین کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کی جاسکے گی. انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور مکمل ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں.

اس موقع پر سیکریٹری محکمہ ترقئ نسواں سندھ انجم اقبال جمانی و دیگر افسران بھی موجود تھے.

یہ بھی پڑھیں : رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل، ملوث افراد کے تحقیقاتی اداروں سے رابطے شروع

Related Posts