لال مسجد کے علامہ عبدالرشید غازی کے بیٹے کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لال مسجد کے علامہ عبدالرشید غازی کے بیٹے کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع
لال مسجد کے علامہ عبدالرشید غازی کے بیٹے کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: لال مسجد کے  مقتول نائب خطیب عبدالرشید غازی کے بیٹے ہارون رشید غازی کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔

حافظ احتشام نامی درخواست گزار کے مطابق وہ شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان کا ترجمان ہے جس نے ایس ایچ او تھانہ آب پارہ کو درخواست جمع کروائی۔

ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ آب پارہ چوہدری رشید نے ہارون رشید غازی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

درخواست گزار حافظ احتشام نے درخواست میں کہا ہے کہ میں لال مسجد میں عصر کی نماز پڑھنے گیا جہاں سابق خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز سے ملاقات بھی کرنی تھی جس سے ہارون رشید غازی نے روکا۔

ملزم ہارون رشید غازی کے خلاف شکایت کرتے ہوئے درخواست گزار نے کہا کہ ملزم لال مسجد میں گزشتہ کئی روز سے مسلح افراد کے ساتھ موجود ہے جو لال مسجد کے اندر نائب خطیب کے گھر پر بھی قابض ہے۔

شکایت کرتے ہوئے درخواست گزار نے کہا کہ میں لال مسجد سے نہیں نکلا جس پر ہارون رشید غازی مسلح افراد کو لے کر آگیا۔ مسلح افراد نے مجھے لال مسجد سے نکلنے کا کہا۔

ہارون رشید غازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے درخواست گزار نے کہا کہ مسلح افراد نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ 

Related Posts