کراچی چڑیا گھر کا ببر شیر اپنی طبعی عمر پوری ہونے پر چل بسا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی چڑیا گھر کا ببر شیر اپنی طبعی عمر پوری ہونے پر انتقال کر گیا
کراچی چڑیا گھر کا ببر شیر اپنی طبعی عمر پوری ہونے پر انتقال کر گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:کراچی چڑیا گھر کا بوڑھا شیر منگل کے روز اپنی طبعی عمر پوری ہونے پر انتقال کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں ایشیائی نسل کا ببر شیر حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔شیر کو بچانے کی کوششیں کی گئیں مگر وہ کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔

ضلعی انتظامیہ ضلع شرقی اور سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ 2017ء میں دو غیرقانونی طور پر کراچی لائے گئے ببر شیر ضبط کئے تھے جنہیں کراچی چڑیا گھر میں رکھوایا گیا تھا۔

یہ شیر اپنی طبعی عمر کے اختتام پر تھے ان میں ایک شیر جنوری 2018ء میں انتقال کرگیا تھا،جبکہ دوسرا شیر آج چڑیا گھر میں اپنی طبعی عمر کے اختتام پر چل بسا

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ببر شیر کی دل کی شیریانوں میں وافر مقدار میں چربی کی موجودگی دل کے دورے کا سبب بنی اور جس کے باعث شیر انتقال کرگیا، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق ببر شیر کی زیادہ سے زیادہ طبعی عمر 18 سال ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی کیلئے قربانی کے جانوروں کاپہلاٹرک پہنچ گیا

Related Posts