اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار
اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

اے این ایف نے اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے بونیر کے رہائشی ملزم سے 184 کلو 800 گرام افیون اور 66 کلو چرس برآمد کرلی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف نے پشاور رنگ روڈ پر واقع گودام سے 96 کلو چرس، 18 کلو افیون اور 7 کلو ہیروئن برآمدکی اور خیبر کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیڈٹ کالج مری میں طالبعلم سے اجتماعی زیادتی کا کیس، 2 ملزمان گرفتار

اے این ایف اور ایف سی نے لاہور موٹر وے ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے کارسے 21 کلو 600 گرام چرس اور 9 کلو 600 گرام افیون برآمدکرلی جبکہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام نے ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Posts