دبئی میں اننت امبانی کے شاہی پروٹوکول کے چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائم ناؤ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شادی کے بین الاقوامی چرچوں کے بعد بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اب دبئی میں بڑے سیکورٹی پروٹوکول کے ساتھ سفر کے باعث میڈیا ہیڈ لائنز میں آگئے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر دبئی میں اننت امبانی کے شاہانہ سفر کی ویڈیوز کو بڑے پیمانے پر پھیلایا جا رہا ہے۔ جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اننت امبانی گاڑیوں کے ایک پرتعیش قافلے کے ساتھ جا رہے ہیں۔ وہ 20 سیکورٹی کاروں اور ایک ایمبولینس کے ساتھ رولز رائس کلی بلیک بیج پر سوار ہیں۔

اننت امبانی کے مداحوں کے مطابق ان کے قافلے میں ایمبولینس کی موجودگی کی وجہ ان کے دائمی دمہ میں مبتلا ہونا ہے۔ اننت امبانی دبئی مال میں بھی نظر آئے جہاں وہ مشہور اماراتی شہر میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ خریداری کر رہے تھے۔

گزشتہ مارچ میں بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی پارٹی نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔ ان تقریبات میں مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ سمیت کئی مشہور شخصیات، سٹارز اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ بل گیٹس اور ان کی گرل فرینڈ، ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر بھی شادی میں شریک تھے۔

یہ تقریب 3 دن پر محیط رہی اور خاندان کے آبائی شہر جام نگر میں منعقد ہوئی۔ ریاست گجرات کے نیم صحرائی حصے میں اس شہر کی آبادی تقریباً 6 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں کمپنی کی مرکزی آئل ریفائنری بھی واقع ہے۔ .

یاد رہے جولائی میں 28 سال کے اننت امبانی اپنی دلہن اور دیرینہ دوست 29 سال کی رادھیکا مرچنٹ سے شادی کرنے والے ہیں۔

Related Posts