ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 28 کروڑ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 28 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

حالیہ اضافہ کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب 59 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے، ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 29 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس وقت ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 13 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کو چین کی جانب سے 2 ارب ڈالرز سیف ڈپازٹ میں مل گئے تاہم گزشتہ برس 10 مارچ کے روز تک ملکی زرِ مبادلہ کا حجم 4 ارب 30 کروڑ ڈالرز رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 19 کروڑ ڈالر کی کمی واقع

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج کی منتظر ہے تاہم قسط کی ادائیگی میں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو پلان بی کی ضرورت پیش آئے گی۔

آئندہ ماہ اپریل 2023 میں پاکستان کو قرض اور سود کی مد میں 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

Related Posts