چین میں کورونا وائرس سے امریکی شہری ہلاک ، اموات کی تعداد 722 ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coronavirus
coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین میں کورونا وائرس سے متاثر ایک امریکی شہری بھی ہلاک ہوگیا جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 722 تک پہنچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 60 سالہ امریکی شہری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جوووہان میں واقع ایک اسپتال میں ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 722 تک پہنچ گئی۔

ہانگ کانگ نے عالمی ہنگامی صورتحال پیدا کرنے والی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چین سے آنے والی پروازوں پرکوارنٹین نافذ کردیا ہے ، دوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے مزید 86 افراد ہلاک ہوگئے جو ایک روز میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہےجبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2002 میں دنیا پھیلنے والی وبا سارس سے ہونے والی 774 اموات کے قریب ہے۔

جاپان کی وزارت خارجہ کے مطابق ووہان کے ایک اسپتال میں ایک جاپانی شہری ہلاک ہوگیا، جس میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ تھاتاہم یہ تصدیق کرنا مشکل ہے کہ اسے یہ مرض لاحق تھا یا نہیں۔

اس کے علاوہ چین سے باہر بھی دو افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جن میں فلپائن میں ایک چینی شہری اور ہانگ کانگ میں 39 سالہ شخص ہلاک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 638 ہو گئی

وائرس کے باعث چینی حکومت لاکھوں افراد پر مشتمل شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوگئی ہے کیونکہ وائرس سے خبردار کرنے والے ڈاکٹر کی اسی مرض سے موت کے بعد عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

Related Posts