چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 638 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 638 ہو گئی
چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 638 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 73افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 638تک جا پہنچی۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز بھی 73 افراد ہلاک ہوئے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 31 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 31ہزار 481 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 4ہزار 824 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے 31ہزار 481افراد میں سے 1 ہزار 563افراد بیماری سے شفا یاب ہوچکے ہیں، تاہم وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار افسوسناک حد تک تیز ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 28ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث ہانگ کانگ اور فلپائن میں 2 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں کورونا وائرس اینڈنیشنل رسپانسبیلٹی کے موضوع پرمنعقدہ سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

 کانصلیٹ جنرل لاہوربرائے چین لصنگ ڈنگ بن، صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور پروفیسرڈاکٹراشرف نظامی اور  جنرل سیکریٹری پروفیسرڈاکٹرشاہدملک سمیت دیگر گزشتہ روز سیمینار میں شریک ہوئے۔ 

مزید پڑھیں: محکمہ صحت وائرس پر  الرٹ ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد

Related Posts