پاکستانی پاسپورٹ پر عمان جانے والا افغان شہری ایئرپورٹ پر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغان مسافر کو گرفتار کرلیا گیا، جو ملازمت کے لیے عمان جا رہا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ نصیب جان نامی افغان مسافر پرواز نمبر G9543 سے عمان جا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر عمان کے لیے ملازمت کا ویزہ لگا ہوا تھا جب کہ دوران تفتیش مسافر امیگریشن کے سوالات پر حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔ مسافر اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 بچے شہید

افغان مسافر کے موبائل میں افغانستان کے متعدد فون نمبرز بھی ملے، جب کہ موبائل سے شناختی دستاویزات اور مختلف تصاویر بھی حاصل کرلی گئیں، جو افغانستان کے مختلف علاقوں میں لی گئی تھیں۔

بعد ازاں ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

Related Posts