جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 بچے شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8دہشت گرد ہلاک
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8دہشت گرد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 بچے شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگاڑہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کا وانا میں آپریشن 11 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ زنگاڑہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے  کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران مارٹر استعمال کیے گئے۔ بدقسمتی سے فائرنگ کی زد میں آ کر 2 بچے شہید ہوگئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کو سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کے علاقے میں آپریشن کے دوران شدت پسند کمانڈر طور حافظ سمیت 11 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران ایک ہائی پروفائل دہشت گردی کی کارروائی کو کامیابی سے ناکام بنایاگیا۔

Related Posts