امریکا کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان کردیا۔

امریکی کی جانب سے ملنے والی امدادی رقم سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کے بحران پر قابو پانے کیلئے استعمال ہوگی۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دیگر حکام کے ہمراہ خیرپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقے میں خوراک کا سنگین بحران دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیرونی سازش کا بیانیہ جھوٹا، خدیجہ شاہ کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں۔امریکا

انہوں نے کہا کہ 16 لاکھ سے زائد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، اس کمی کو پورا کرنے کیلئے امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts