امریکی اسپیس ایکس کا پہلا سفر مکمل ، 4 سیاح تین دن خلا میں گزارنے کے بعد زمین پر لوٹ آئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی اسپیس ایکس کا پہلا سفر مکمل ، 4 سیاح تین دن خلا میں گزارنے کے بعد زمین پر لوٹ آئے
امریکی اسپیس ایکس کا پہلا سفر مکمل ، 4 سیاح تین دن خلا میں گزارنے کے بعد زمین پر لوٹ آئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی اسپیس ایکس نے اپنا پہلا سفر کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ اسپیس ایکس میں سوار 4 سیاح تین دن خلا میں گزارنے کے بعد فلوریڈا میں بحر اوقیانوس کے ساحلی علاقے میں کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس لوٹ آئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں مشن کی انتظامیہ کی جانب سے جاری براہ راست وڈیو کے حوالے سے بتایا کہ اس میں خلائی سیاحوں کو اترتے دکھایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلا مداری سیاحتی مشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں کوئی پیشہ ور خلاباز سوار نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی پولیس کی بنوں میں کارروائی، سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

Related Posts