سی ٹی ڈی پولیس کی بنوں میں کارروائی، سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی پولیس کی بنوں میں کارروائی، سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی پولیس کی بنوں میں کارروائی، سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بنوں: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس بنوں نے کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا بنوں کو خفیہ ذرائع سے اطلاعات ملی تھی کہ سیکورٹی فورسز پر فائرنگ اور بم  دھماکوں میں ملوث انتہائی مطلوب اشتہاری دہشت گرد ولی نور جانی خیل تھانہ جانی خیل کے علاقے میں موجود ہے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 2 ملین مقرر کی تھی جب کہ اس کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے لوکل کمانڈر اختر محمد عرف خلیل جانی خیل گروپ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

Related Posts