کشمیر میں مظالم کیخلاف عوام میں غم وغصہ بڑھتا جارہا ہے،جمیل احمد خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ambassador Jamil Ahmad Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق سفیر، سینئر تجزیہ کار اور ماہر بین الاقوامی امورجمیل احمد خان نے برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے کہا ہے کہ کشمیر میں مظالم اور بھارت میں متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کیخلاف عوام میں غم وغصہ بڑھتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کا میڈیا تو کشمیر اور بھارت میں ہونیوالے مظاہروں کو نمایاں کوریج دے رہا ہے تاہم متعلقہ حکومتیں تجارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کے پیش نظر واضح موقف دینے سے گریزاں دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی لحاظ سے یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ یہ مظاہرے اوراحتجاج اقوام عالم کو کتنا متاثر کرتے ہیں اور اقوام متحدہ میں یہ احتجاجی مظاہرے کتنا اثر چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے ڈیووس میں ہرسنجیدہ فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا، شاہ محمود قریشی

جمیل احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں نے اقوام عالم کی توجہ کشمیر کے مسئلے پر مبذول کروالی ہے ۔انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی بھارتی اقدامات کیخلاف کھل کر سامنے آگئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر دنیا میں ان مظاہروں کے تحت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آوازبلند ہوتی رہی تو مستقل میں ان مظاہروں کے بڑھنے کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے اقدامات کے خلاف کھڑے ہونے پر مجبور ہوجائینگے۔

Related Posts