پاکستان میں کلو کے حساب سے بکنے والے ایمازون کے باکسز، ایک پرکشش کاروبار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کلو کے حساب سے بکنے والے ایمازون کے باکسز، ایک پرکشش کاروبار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں ایمازون، ڈی ایچ ایل اور اس قسم کی دیگر سروسز کے آئٹمز جو اَن ڈیلیورڈ باکسز کہلاتے ہیں، کلو کے حساب سے فروخت ہوتے ہیں، آپ ان باکسز کے ذریعے کاروبار کیسے شروع کرسکتے ہیں، ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

ہوتا کچھ یوں ہے کہ لوگ ایمازون سے کوئی بھی چیز خریدنے کیلئے آرڈر بک کرتے ہیں لیکن بعد ازاں اسے وصول کرنے سے انکار کردیتے ہیں جس کی وجہ کچھ بھی ہوسکتی ہے۔ زیادہ تر اس کی وجہ ایک ملک سے دوسرے ملک تک پہنچائے جانے کے بھاری اخراجات ہوسکتے ہیں۔

سنگاپور میں ایمازون کا ایک گودام ہے جہاں ایسی تمام چیزیں ذخیرہ کر لی جاتی ہیں۔ جب ایسی چیزوں کی تعداد بہت زیادہ ہوجاتی ہے تو انہیں نیلام کردیا جاتا ہے، اس طرح یہ چیزیں سنگاپور سے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں منتقل ہوجاتی ہیں۔

برآمد کنندگان انہیں دیگر ممالک سے اپنے ملک میں لے آتے ہیں، پھر ان چیزوں کو کاٹن میں بند کرکے عوام کو بیچا جاتا ہے۔ جو لوگ یہ باکسز خریدتے ہیں، انہیں بہت فائدہ ہوتا ہے کیونکہ یہ نیلام کیا گیا کم قیمت کا سازوسامان ہوتا ہے۔

اسی طرح پاکستان میں ایک باکس کھول کر دکھایا گیا جس کا وزن 31 کلوگرام ہے جو 70 سے 75 ہزار روپے میں خریدار کو دستیاب ہوا۔ جب اسے کھول کر دیکھا گیا تو اس میں سے ایک ہیومڈیفائر نکلا۔ ایک اور چیز 6 سے 7 ہزار روپے کی نکلی۔

باکس میں سے ایک پروفیشنل کیمرا ٹرائی پوڈ برآمد ہوا۔ ہر چیز کا وزن کم و بیش 500 گرام تھا اور ان کی قیمتیں ساڑھے 3، 2 یا ڈھائی ہزار تک ہیں، تاہم ہر باکس کا معاملہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ایک پیپر کٹر بھی اسی باکس میں سے برآمد ہوا جس کی قیمت تقریباً 12 ہزار بتائی گئی۔

عام طور پر ایک کاٹن کا وزن 25 سے 30 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ پہلے ایک کاٹن لیں۔ اسٹاک دیکھیں۔ ایمازون کے اسٹاک پر ایک مخصوص ایل پی این نمبر ہوتا ہے۔ ایمازون کی ویب سائٹ پر یہ نمبر اسکین کرنے سے پراڈکٹ کھل جاتی ہیں۔

باکس خریدنے والے اگر کاٹن باکس کی قیمتی اشیاء کھول کر انہیں مارکیٹ ریٹس پر فروخت کریں تو اچھا خاصا منافع کمایا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر جو باکس کھولا گیا، اس میں سے نکلی ہوئی اشیاء کی قیمت کم از کم 1 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ائیرپورٹ کا پراجیکٹ ختم، معذور شہری بیروزگاری کے خدشے سے دوچار

Related Posts