اسلام آباد ائیرپورٹ کا پراجیکٹ ختم ہونے سے معذور شہری بیروزگاری کے خدشے سے دوچار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: مانسہرہ کے معذور شخص محمد بشیر نے وزیراعظم عمران خان سے ملازمت کی درخواست کردی، چار سال قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر بطور نائب قاصد ملازمت شروع کرنے والے محمد بشیر کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ ختم ہورہا جس کے بعد میری ملازمت بھی ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا ہے معذور ہونے کے باوجود بھیک مانگنا میرے نزدیک گناہ ہے۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد بشیر کا کہنا تھا کہ ہم پانچ بہن بھائی ہیں بوڑھے والدین بھی ساتھ ہیں سب بہن بھائی شادی شدہ ہے میرے دو بچے ہیں اور میری بیوی نفسیاتی مریضہ ہے اس کے علاج پر بہت زیادہ اخراجات ہو رہے ہیں۔

محمد بشیر کا کہنا تھا کہ مانسہرہ میں ہم کرائے کے گھر میں رہ رہے ہیں۔ میں 4 سال قبل نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بطور نائب قاصد بھرتی ہوا تھا اب یہ پراجیکٹ بند کیا جا رہا ہے میری ماہانہ تنخواہ 20 ہزار ہے اور راولپنڈی میں کرائے کے کوارٹر میں رہائش پذیر ہوں بڑی مشکل سے گزارا ہو رہا ہے دس ہزار روپے میں راولپنڈی میں اخراجات آجاتے ہیں جبکہ باقی دس ہزار اپنے بیوی بچوں اور والدین کو بھیجتا ہوں۔

مانسہرہ  کے معذور شخص محمد بشیر کا کہنا تھا کہ میں معذور ہوں لیکن میں پھر بھی بھیک مانگنا گناہ سمجھتا ہوں،  اب اگلے ماہ پراجیکٹ بند ہو جائے گا اور میری جاب ختم ہو جائے گی۔ میں بے روزگار ہو جاؤں گا میں ایک سال سے وفاقی وزیر ہوا بازی کے پاس اپنی نوکری کی بابت درخواستیں دے رہا ہوں کہ مجھے پکی نوکری دی جائے مجھے پہلے بھی معذروں کے کوٹے میں سے نوکری دی گئی تھی۔

محمد بشیر کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھ معذرو  پر رحم کریں اور مجھے ائیرپورٹ پر ہی کسی دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں نائب قاصد کی نوکری دے دیں تاکہ میں عزت سے اپنے خاندان کا پیٹ پال سکوں۔ میں ایک سال سے وفاقی وزیر ہوا بازی کے پاس آرہا ہوں لیکن مجھے ہر دفعہ ڈال دیا جاتا ہے اس لیے مجھ معذور پر خصوصی شفقت کرتے ہوئے میری نوکری کا بندوست کیا جائے اور مجھے بے روزگار ہونے سے بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ظالمانہ کارروائیاں ختم کرے، دنیا امن کے حصول کے لیے کوشش نہیں کررہی، شرجیل گوپلانی

Related Posts