عمارہ اطہر لاہور کی پہلی خاتون سی ٹی او تعینات ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمارہ اطہر لاہور کی پہلی خاتون سی ٹی او تعینات ہوگئیں
عمارہ اطہر لاہور کی پہلی خاتون سی ٹی او تعینات ہوگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب حکومت نے BS-19 پولیس افسر عمارہ اطہر کو لاہور کی چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) تعینات کر دیا، وہ صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کنٹرول کی اہم ذمہ داری سنبھالنے والی پہلی خاتون پولیس افسر بن گئیں۔

عمارہ اطہر لاہور میں تعینات چوتھی خاتون پولیس افسر بھی ہیں، جو پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر عثمان انور کی صوبے میں پرانی روایت کو تبدیل کرنے کے لیے فیلڈ اسائنمنٹس کے لیے خواتین افسران کو ترجیح دینے کی پالیسی کو ظاہر کرتی ہیں۔

عمارہ اطہر نے ریٹائرڈ کیپٹن مستنصر فیروز کی جگہ ذمہ داری سنبھالی لی۔ جو گزشتہ ایک سال سے لاہور کے سی ٹی او کے عہدے پر فائز تھے۔

ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس میں اعلیٰ عہدے کے لیے بہت سے مرد دعویدار تھے، لیکن آئی جی پی نے بظاہر ایک اور خاتون افسر عائشہ بٹ، جو گوجرانوالہ کی سی ٹی او کے عہدے پر تعینات تھیں، کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ایک خاتون افسر کو ترجیح دی۔

پاکستان نے ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ 2023 میں 2 کانسی کے تمغے جیت لئے

انہوں نے گوجرانوالہ میں ملک کا پہلا ٹریفک تھیم پارک قائم کیا، جس میں ایک طویل واک ٹریک ہے جہاں ٹریفک قوانین کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے دونوں طرف ٹریفک سائنز لگائے گئے ہیں۔

Related Posts