ان کو 20 سال سے جانتا ہوں۔شیریں مزاری کی رہائی پر علی زیدی کا دلچسپ تبصرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ان کو 20 سال سے جانتا ہوں۔شیریں مزاری کی رہائی پر علی زیدی کا دلچسپ تبصرہ
ان کو 20 سال سے جانتا ہوں۔شیریں مزاری کی رہائی پر علی زیدی کا دلچسپ تبصرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق وزیرِ بحری امور اور تحریکِ انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے شیریں مزاری کی رہائی پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کو 20سال سے جانتا ہوں، جن بے وقوفوں نے گرفتاری کی، اللہ ان پر رحم فرمائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ میں شیریں مزاری کو کم و بیش 2 عشروں سے جانتا ہوں۔ وہ بے خوف اور بے باک رہنما ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ شیریں مزاری ایک پر عزم پاکستانی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو ان سے اختلاف ہو مگر ایسا سوچ سمجھ کر کریں۔

پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ شیریں مزاری سے اختلاف اپنی ہی صوابدید پر کیا جاسکتا ہے۔ انہیں گرفتار کرنے والے بے وقوفوں پر اللہ ہی رحم کرے۔ میڈم مزاری کو رہائی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا جس کے دوران ان سے بد تمیزی کے الزامات بھی سامنے آئے۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے شیری مزاری کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ 

 

Related Posts