الیگزینڈرا گرانٹ کی کیانو ریوز کیساتھ رومانوی تعلق کے حوالے سے گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہور ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز کی گرل فرینڈ الیگزینڈرا گرانٹ نے اداکار کے ساتھ اپنے رومانوی تعلق کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

کیانو ریوز اورالیگزینڈرا گرانٹ کی پہلی مرتبہ 2009 میں ایک ڈنر پارٹی میں ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد انھیں 2019 میں ریڈ کارپٹ پر ایک جوڑی کے طور پر دیکھا گیا۔

یہاں پر یہ واضح نہیں کہ دونوں نے کب ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا لیکن ایسا گمان ہے کہ 2019 سے قبل دونوں کے درمیان تعلقات شروع ہوئے تھے کیونکہ اس کے بعد تقریباََ ہر تقریب میں انھیں ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

حال ہی میں گرانٹ نے ایک انٹرویو میں کیانو ریوز کے ساتھ تعلق کے حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ سچ کر مطمئن ہوتی ہوں کہ جس وقت میں نے کیانوریوز کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اس وقت تک میرا کیرئیر بن چکا تھا۔

اداکار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہت ہی محنتی انسان ہیں، کافی تخلیقی ہیں اور دوسروں کے ساتھ بہت مہربان ہیں۔

Related Posts