آزاد کشمیر انتخابات، باغ، مظفر آباد اور پونچھ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر انتخابات، باغ، مظفر آباد اور پونچھ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے
آزاد کشمیر انتخابات، باغ، مظفر آباد اور پونچھ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، ایل اے 15، باغ 2 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ ایل اے 15، باغ 2 میں قائم تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج جاری کردئیے گئے۔ پی ٹی آئی کے تنویر الیاس 19 ہزار 825 ووٹ لے کر جیت گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیاء قمر 14 ہزار 558 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 32، مظفر آباد 6کے بھی تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

ایل اے 32، مظفر آباد 6 کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد فاروق حیدر 15 ہزار 590 ووٹ لے کر کامیاب ہوچکے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق نے 15 ہزار 100 ووٹ حاصل کیے۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 10، کوٹلی 3 کے تمام 133 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج جاری کردئیے گئے۔

ایل اے 10 کوٹلی 3 کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 9 ہزار 562 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ملک محمد یوسف 9ہزار376ووٹ لے سکے۔

اسی طرح ایل اے 11، کوٹلی 4 کے تمام 198 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی کے چوہدری محمد اخلاق 23 ہزار 63 ووٹ لے کر کامیاب رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے راجہ نصیر احمد خان 21 ہزار 678 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 8، کوٹلی 1 کے بھی تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج جاری کردئیے گئے ہیں۔

حلقہ ایل اے 8، کوٹلی 1میں پی ٹی آئی کے ظفر اقبال ملک 18 ہزار 321 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ملک محمد نواز نے 11 ہزار 900 ووٹ لیے۔

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 22، پونچھ اور سدھنوتی 5 کے تمام 156 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی شاہدہ صغیر نے میدان مار لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی کی شاہدہ صغیر 16 ہزار 962ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔ پی پی پی کے اسد ابراہیم خان نے 10 ہزار 582 ووٹ حاصل کیے۔ ایل اے 23، پونچھ اور سدھنوتی 6 کے نتائج بھی سامنے آگئے۔

پونچھ اور سدھنوتی 6 کے حلقہ ایل اے 6 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سردار محمد حسین خان 22 ہزار 570ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ن لیگ کے ڈاکٹر نجیب نقی 19ہزار606ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر،پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 4جوان شہید

Related Posts