سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن روانگی کے انتظامات مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن روانگی کے انتظامات مکمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاج کے لیے لندن روانگی کے انتظامات مکمل کرلے گئے ہیں ،سابق وزیراعظم قطرایئرویز کی ایئرایمبولینس سےلندن روانہ ہوں گے ۔

ہ عدالتی احکامات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم نواز شریف کی علاج کی غرض سے لندن روانگی کےتمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، نواز شریف کو جاتی امرا سے ایمبولینس کے ذریعے حج لاؤنچ منتقل کیا جا ئے گاجہاں سے وہ لندن روانہ ہوں گے ۔

نوازشریف کو لندن لے جانے والی ایئر ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر، ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف وینٹی لیٹر سمیت دیگر تمام سہولیات جو آئی سی یو میں ہوتی ہیں موجود ہوں گی۔ کسی بھی ہنگامی صورت میں ایئر ٹریفک کنٹرول ضرورت پڑنے پر کسی بھی ملک میں دوران پرواز نواز شریف کی طبعیت خراب ہونے کی صورت میں طیارہ لینڈ کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں، مریم اورنگزیب

ایئر ایمولینس کی لندن پرواز کا کل دورانیہ 6 گھنٹے بتایاگیا ہے اور 10 گھنٹے کی فلائنگ کا فیول مہیا ہو گا۔ 2 پائلٹ اور 2 ڈاکٹر عدنان سمیت جب کہ ایک نرس ساتھ ہو گی سول ایوی ایشن انتظامیہ نے حج لاؤنج سے طیارے کی روانگی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور ایف آئی اے امیگریشن کا عملہ حج لاؤنج پر ہی امیگریشن کرے گا۔

دوسری جانب نواز شریف کے لندن میں علاج کیلئے بھی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں علاج ہو گا، نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی انہیں اسپتال منتقل کر دیا جائیگا، نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز نے لندن میں تمام انتظامات کر لیے ہیں۔

Related Posts