اداکارہ نیمل خاور نے مداحوں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یوٹیوب چینل بنالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسکرین پراپنی پرکشش پرفارمنس کیلئے مشہور فنکارہ نیمل خاور نے پرجوش اندازمیں نیمل خاور عباسی‘ کے نام سے اپنے ذاتی یو ٹیوب چینل کے آغا ز کا اعلان کردیا ہے۔

بہترین صلاحیتوں کی حامل نامور فنکارہ کا کہنا ہے کہ اس چینل کے آغاز سے ان کا مقصد اپنے پرستاروں کے ساتھ قریبی اور آسان رابطہ مہیا کرنا ہے جس سے وہ ان کی روزمرہ کی تازہ ترین مصروفیات سے آگاہ رہ سکیں اور ان کے معمولات، تجربات اور ذاتی پسندناپسندکے بارے میں بھی جان سکیں۔

نیمل خاورنے اپنے یو ٹیوب چینل کا آغاز کرکے عام پابندیوں کا خاتمہ کردیا ہے اور پہلی مرتبہ ناظرین کو براہ راست فن کی دنیا کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا ہے۔اس میں وہ اپنے تازہ ترین پروجیکٹس کی پس پردہ مناظر کی جھلکیا ں، اپنے آرٹ ورک، اسٹوڈیوسے متعلق صورتحال بھی پیش کریں گی۔ اس طرح نیمل خاور ناظرین کو مستقل طور پر حقیقی صورتحال سے باخبر رکھیں گی۔

نیمل خاور کا کہنا ہے،” ٹی وی کیلئے ہمیشہ ہمیں اپنے پرستاروں کی بے مثال سپورٹ ملی ہے اور اپنے یو ٹیوب چینل کے ذریعے، میرے اور ناظرین کے درمیان فاصلے مٹا کر ذاتی طور پر رابطے کا موقع فراہم ہوگا اور میں اسکرین کے علاوہ بھی اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو شیئر کرسکوں گی۔

نیمل خاورکے یو ٹیوب چینل سے ناظرین کو ایک متنوع اور لگن کے ساتھ کام کرنے والی نامور فنکارہ کواپنے پرستاروں کی مسلسل۔سپورٹ سے اپنے فن کو مزید نکھارنے کا موقع ملے گا۔

Related Posts