مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی، اداکارہ عفت عمر کی عمران خان پر تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی، اداکارہ عفت عمر کی عمران خان پر تنقید
مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی، اداکارہ عفت عمر کی عمران خان پر تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کو دو روز قبل مسجد نبوی ﷺ میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جس پر ملک کے متعدد شوبز ستارے غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسجدِ نبوی ﷺ میں کابینہ کے خلاف لگنے والے نعروں پر رد عمل دیا ہے۔

اداکارہ کا اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا، مدینہ کو پاکستان جیسا نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: مرزا پور سیزن 3: کیا گڈو اس سیزن میں ہوگا یا نہیں؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی عفت عمر کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔
اُن کا اپنی ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’اسے اب روکنے کی ضرورت ہے، اب بہت ہو چکا ہے، نفرت بھڑکانے پر عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔‘

اداکارہ عفت عمر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’ان گھناؤنی حرکتوں کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے۔‘

Related Posts