مرزا پور سیزن 3: کیا گڈو اس سیزن میں ہوگا یا نہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرزا پور سیزن 3: کیا گڈو اس سیزن میں ہوگا یا نہیں؟
مرزا پور سیزن 3: کیا گڈو اس سیزن میں ہوگا یا نہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہور بھارتی ویب سیریز مرزا پور کے سیزن 2 کو مکمل ہوئے تقریبا دو سال  ہوچکے ہیں، اب اس کا سیزن 3 بہت جلد آنے والا ہے، جس کی وجہ سے وییب سیریز کے مداح کافی پُرجوش ہیں اور اکثریت کے ذہنوں میں ویب سیریز کے کرداروں کو لے کر بے چینی پائی جارہی ہے۔

گڈو اس سیزن میں ہے یا نہیں؟

مرزا پور کا تیسرا سیزن بہت زیادہ مختلف ہوگا کیونکہ اب کہانی ایک نئے رُخ کی طرف بڑھ رہی ہے، اس سیزن میں کرداروں کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کہانی ایک الگ ہی رُخ میں نظر آئے گی۔ مرزا پور کا کردار کلیم صدیقی، منیم اور گینگ سے اپنا انتقام لینے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

دوسری طرف مرزا پور پر راج کرنے کیلئے فتح سنگھ بھی اپنا پورا زور لگا رہا ہے، وہ اکثر سہیل اور گینگ کے ساتھ جھگڑوں میں پڑ جاتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ وہ اس کے اور اقتدار کے درمیان کھڑے ہیں۔

پنکج ترپاٹھی مرزا پور  میں اکھندانند “کالین بھیا” کا کردار ادا کر رہے ہیں، علی فضل گووند “گڈو” پنڈت، شاہنواز پردھان پرشورام گپتا، راجیش تیلنگ نے رماکانت پنڈت، شیبا چڈا وسودھا پنڈت، شویتا تریپاٹھی، گڈو گپتا، گووند “گڈو” کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ رسیکا دوگل نے بینا ترپاٹھی کا کردار ادا کیا، ہرشیتا گوڑ نے ڈمپی پنڈت کا کردار ادا کیا، شاجی چودھری نے مقبول خان کا کردار ادا کیا، انجم شرما نے شرد شکلا اور پرام کا کردار ادا کیا۔

مرزا پور

مرزا پور ایک مشہور بھارتی ویب سیریز ہے جس نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے۔ مرزا پور کے آخری دو سیزن نے شائقین کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کی اور ریلیز ہونے کے کئی مہینوں بعد بھی یہ ویب سیریز لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ رہی۔

مرزا پور سیزن 3

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرزا پور سیزن 3 کی شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے اور ایسا بتایا جارہا ہے کہ سال 2022 کے اکتوبر تک اسے او ٹی ٹی پر جاری کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاپ بینڈ اسٹیریو نیشن کے معروف گلوکار کا انتقال، میکا سنگھ کا اظہارِ افسوس

کاسٹ

مرزا پور سیزن 3 کی کاسٹ میں اکھندانند ترپاٹھی، علی فضل، شاہنواز پردھان، راجیش تیلانگ، شیبا چڈا، وسودھا پنڈت، شویتا ترپاٹھی، بینا ترپاٹھی، ڈمپی پنڈت، ہرشیتا گوڑ، پرمود پاٹھک، اور ایشا تلوار   شامل ہیں۔

سیزن 3 میں کیا توقع کی جائے؟

چونکہ مرزا پور کہ گزشتہ سیزن کا اختتام کافی حیران کُن اور غیر متوقع تھا، اس لئے بہت سے سوشل میڈیا صارفین آنے والے سیزن کیلئے کہانی کا کچھ ایسا پلاٹ پیش کررہے ہیں:

  • منا بھیا آنے والے سیزن میں نظر آسکتے ہیں۔
  • گڈو، جس کا کردار علی فضل نے ادا کیا تھا وہ مرزا پور پر راج کریں گے۔
  • پنکج ترپاٹھی عرف کالین بھیا واپس آسکتے ہیں اور اپنی طاقت کو دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔
  • اس سیزن میں ایسا بھی ممکن ہے کہ شرد شکلا مرزا پور کے نئے بادشاہ بن جائیں۔

Related Posts