کیماڑی میں گیس پھیلنا سنگین غفلت ہے، عبدالقادر پٹیل، ٹی وی سے واقعہ کا علم ہوا، وسیم اختر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

abdul qadir patel talk about kemari situation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سویابین کے ذرات ہوا کے ذریعے علاقے میں پھیلے، سویابین کے جہاز کو اس مرتبہ الگ طریقے سے خالی کیاگیا۔

جس کی وجہ سے اس کے ذرات پھیلے،ایک کوتاہی ہوئی ہے اس کو تسلیم کرنے میں کیا حرج ہے، لوگ سمجھے کہ انھیں منصوبہ بندی کے تحت بے دخل کیا جا رہا ہے جبکہ میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ سندھ اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے کیماڑی واقعے پر سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ سی ٹی ڈی انسپکٹر کا 19 سال کا بیٹا اسپتال پہنچنے سے پہلے چل بسا، علاقے میں خوف کی فضا تھی، لوگ گھر چھوڑ کر جا رہے تھے، ہم شروع سے کہہ رہے تھے کہ واقعے کی انکوائری کرائیں۔

ہم نے یہ شک بھی ظاہر کیا تھا کہ واقعے کا تعلق کے پی ٹی سے ہو سکتا ہے، جہاز کو خالی کرانے سے روکا گیا تو آج صورت حال کچھ بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے دن کے پی ٹی اسپتال میں متاثرہ افراد کو داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:زہریلی گیس سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر آ گئے

کراچی پورٹ اور ریلوے کالونی کی بیچ آبادی میں بھی اموات ہوئی ہیں، ایک کوتاہی ہوئی ہے اس کو تسلیم کرنے میں کیا حرج ہے، لوگ سمجھے کہ انھیں منصوبہ بندی کے تحت بے دخل کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ضیاء الدین اسپتال میں متاثرین کا فری علاج کرایا، جناح اسپتال میں 2 وارڈز متاثرین کے لیے مختص کرائے، سول اسپتال میں فوری ایمرجنسی نافذ کرائی، رینجرز کا شکر گزار ہوں علاقے میں لوگوں میں ماسک تقسیم کیے۔

دوسری جانب میئرکراچی نے کہاہے کہ سندھ اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے کیماڑی واقعے پر سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سرکاری سطح پر اس واقعے کی اطلاع نہیں ملی تھی، ٹی وی کے ذریعے واقعے کا علم ہوا۔

Related Posts