جہلم میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش، ڈاکٹرز نے صحت تسلی بخش قرار دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہلم میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش، ڈاکٹرز نے صحت تسلی بخش قرار دے دی
جہلم میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش، ڈاکٹرز نے صحت تسلی بخش قرار دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں دو چہروں والا بچہ پیدا ہوا، ڈاکٹرز نے بچے کی صحت تسلی بخش قرار دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے سرکاری ہسپتال میں 2 چہروں والے بچے کی پیدائش ہوئی، د ایچ کیو ہسپتال جہلم کے گائنی وارڈز میں بچہ پیدا ہوا جس کی 4 آنکھیں، 2 منہ اور 2 ناک ہیں۔

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش نارمل ڈلیوری سے ہوئی جسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا، بعد ازاں بچے کو راولپنڈی ریفر کردیا گیا تاکہ ڈاکٹرز بچے کے آپریشن کا بتا سکیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش قدرتی انداز میں ہوئی۔ بچے کے والدین کا تعلق جہلم کے نواحی علاقے سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کے والدین تشویش میں مبتلا ہیں جو میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی نوجوان فرقان بن عمران نے ہڈیوں کو تباہ کردینے والی لاعلاج بیماری پکنوڈسوسٹوسز پر قابو پا کر دُنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

جواں سال فرقان بن عمران نے اپنی بیماری کے خلاف جدوجہد پررواں ماہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پکنو ڈسوسٹوسز ایک بہت کمیاب بیماری ہے اوراوسطاً ہر 20 لاکھ میں سے ایک بچے کو یہ بیماری ہوجاتی ہے۔ اب تک پوری دنیا میں اس بیماری کے 200 کے لگ بھگ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان نے لاعلاج بیماری پر قابو پا کردنیا کو حیران کردیا

جب ارادے مضبوط اور پختہ عزم ہو تو کوئی بھی رکاوٹ راہ میں حائل نہیں ہوتی۔وہاڑی سے 8 کلومیٹر دور گاوں میں ایک ایسی بچی ہے جو پیدائشی طور پر معذور ہے۔21 سے 22 سال عمر کی بچی کا پیدائشی طور پر دونوں بازوں سے معذور ہے جبکہ اس کا قد 2صرف فٹ ہے۔

گاؤں نمبر 97 کی رہائشی فرحانہ حنیف نے معذوری کے باوجود ہمت نہیں ہاری،فرحانہ کو پڑھنے کا بہت شوق ہے۔اور حال ہی میں فرحانہ نے بی اے کے امتحانات دیئے ہیں۔فرحانہ معذوری کے باوجود اپنے پاؤں اور منہ سے لکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: پیدائشی طور پر معذور بچی نے عزم و ہمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

 

Related Posts