محرم اور سیاسی سرگرمیوں کی سیکورٹی، آزاد کشمیر حکومت کی پاک فوج تعینات کرنے کی درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محرم اور سیاسی سرگرمیوں کی سیکورٹی، آزاد کشمیر حکومت کی پاک فوج تعینات کرنے کی درخواست
محرم اور سیاسی سرگرمیوں کی سیکورٹی، آزاد کشمیر حکومت کی پاک فوج تعینات کرنے کی درخواست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: آزاد کشمیر حکومت نے مظفر آباد میں کشمیر پریمئیر لیگ، محرم اور سیاسی سرگرمیاں کی سکیورٹی کے لئے وفاق سے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کردی ہے۔

وفاقی کابینہ کو آزاد کشمیر میں پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لئے وزارت داخلہ نے سمری منظوری کے لیے بھجوا دی ہے۔ سمری کے تحت پاک فوج، بم ڈسپوزل یونٹ، سنائفر ڈاگز موبائل جیمرز بھی بھجوانے کی درخواست کردی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق چار کے تحت وفاق رینجرز بھی تعینات کرنے کی منظوری دے گی۔ سیکیورٹی ادارے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

آزاد کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے پاک فوج، رینجرز کی خدمات مانگی ہیں۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق کشمیر لیگ کے علاوہ سیاسی سرگرمیاں، محرم الحرام بھی ہے۔

اس صورتحال کے تناظر میں کوئیک رسپانس کے طور پر پاک فوج، رینجرز کی تعیناتی چاہتے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق سیکیورٹی دستے 20 اگست تک تعینات کیے جائیں۔ سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی۔ سرکولیشن کے ذریعہ منظوری لی جائے گی۔

مزید پڑھیں: جوبائیڈن کے عمران خان کو فون نہ کرنے کی شکایت نہیں کی۔معید یوسف

Related Posts