نیٹ فلکس کی متنازع سیریز ’رانا نائیڈو‘ کا دوسرا حصہ بھی ریلیز کیا جائیگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیٹ فلکس کی متنازع تیلگو سیریز رانا نائیڈو کا دوسرے حصہ بھی ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تیلگو سیریز رانا نائیڈو کو فحش مواد شامل کرنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، سیریز میں کئی ایسے مناظر شامل تھے جن میں انتہائی فحش قسم کی گفتگو کی گئی تھی جس کے بعد بھارت میں بھی کئی حلقوں پر سیریز پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔

تاہم، اس پر پابندی نہیں لگائی گئی اور تنقید کے باوجود سیریز نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی غیر انگریزی سیریز کی  فہرست میں شامل ہوگئی اور ہندی زبان کی کامیاب ترین سیریز بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

فلم ’پٹھان‘ ایمازون پر ریلیز، صارفین ڈیلیٹ شدہ مناظر شامل کرنے پر ناراض

رواں ہفتے کے اعدادوشمار کے مطابق نیٹ فلکس کی ٹاپ ٹین سیریز کی فہرست میں رانا نائیڈو چوتھے نمبر پر آئی ہے۔

ذرائع نے اس کے دوسرے حصے کی بھی تصدیق کی ہے لیکن یہ کب ریلیز ہوگا اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

سیریز کی کہانی رانا نائیڈو کے گرد گھومتی ہے، اس میں تیلگو انڈسٹری کے بڑے اداکار وینکٹیش دگوبتی اور رانا دگوبتی اہم کرداروں میں ہیں۔ سیریز کی دیگر کاسٹ میں سوشانت سنگھ، سروین چاولہ، ابھیشیک بنرجی، گورو چوپڑا، آشیش ودیارتھی، اور راجیش جیس شامل ہیں۔

Related Posts