اسٹیج اور ٹی وی کا بڑا نام معروف اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیج اور ٹی وی کا بڑا نام معروف اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے
اسٹیج اور ٹی وی کا بڑا نام معروف اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کے اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

ذرائع کے مطابق نامور اداکار اسماعیل تارا کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم نے متعدد ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں لازوال کردار ادا کیے اور شائقین کا دل جیت لیا۔

اسماعیل تارا کے معروف ترین کامیڈی شوز میں‘ففٹی ففٹی’سب سے زیادہ کامیاب رہا، انہیں بہترین کامیڈین کے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:لکس اسٹائل ایوارڈ کی خوبصورت تصاویر منظر عام پر آگئیں

اسماعیل تارا کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، معروف اداکار کے گردے فیل ہوگئے تھے، آج صبح اسماعیل تارا کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا،جہاں وہ فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

Related Posts