ممبئی: بالی وڈ اداکار رشی کپور کے صاحبزادے رنبیر کپور اور ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کا نام رکھ دیا، جو انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا۔
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی بیٹی کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحا‘ رکھا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ نام راحا ہماری بیٹی کی دادی نے منتخب کیا ہے اور اس کے بہت سے خوبصورت مطلب ہیں۔
عالیہ بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ ’شکریہ راحا ہماری فیملی میں زندگی کو لانے کیلئے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی تو اب ہی شروع ہوئی ہے۔‘
واضح رہے کہ بالی وڈ کی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر 6 نومبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ جوڑا اپنے گھر خوبصورت بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہے۔